۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
ولادت امام رضا (ع)

حوزہ/ مشہدمقدس میں لاکھوں زائرین اور عاشقان اہل بیت ایران کے دور دراز شہروں اور دنیا کے مختلف ملکوں سے جشن میں شریک ہیں - جبکہ بہت بڑی تعداد میں زائرین ایسے بھی ہیں جو سیکڑوں کلومیٹر طویل فاصلہ پیدل طے کرکے اور اپنے ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ لے کر مشہد مقدس پہنچے ہیں-

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر عشرہ کرامت کی تقریبات عروج پر پہنچ گئی ہیں ، اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں امام غریب الغربا کا جشن ولادت نہایت ہی جوش و خروش اورعقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے-

مشہدمقدس میں لاکھوں زائرین اور عاشقان اہل بیت ایران کے دور دراز شہروں اور دنیا کے مختلف ملکوں سے جشن میں شریک ہیں - جبکہ بہت بڑی تعداد میں زائرین ایسے بھی ہیں جو سیکڑوں کلومیٹر طویل فاصلہ پیدل طے کرکے اور اپنے ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ لے کر مشہد مقدس پہنچے ہیں-

قم میں بھی بی بی فاطمہ معصومہ سلام اللہ  علیھا کے حرم مطہر میں عاشقان اہلبیت عصمت و طہارت علیہم السلام کا جم عفیر ہے جو اس معنوی اور بابرکت موقع پر جشن میں شریک ہیں اور بی بی کو ان کے بھائی کے جشن ولادت کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں-

ایران سمیت دنیا کے دوسرے ممالک خاص طور پر عراق، شام، لبنان، پاکستان، ہندوستان اور دیگر ملکوں کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے جشن و سرور کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .